مجلہ
جلد
شمارہ
مقالے کی قسم
زبان
تاریخِ موصولہ
تاریخِ قبولیت


COPY RIGHT: AN ISLAMIC JURISPRUDENTIAL RESEARCH

تلخیص
موجودہ مقالہ فکری یا معنوی ملکیت کے بارے میں ایک تحقیق ہے۔ اس قسم کی ملکیت پر عام طور پر دو لحاظ سے گفتگو کی جاتی ہے اور ان میں سے ہر ایک کے مختلف نمونے ہیں جس میں سے ایک ادبی و ہنری ملکیت، اور دوسری صنعتی اور تجارتی ملکیت۔ اس مقالے میں کلی طور پر فکری و علمی ملکیت مدنظر ہے اور اس عنوان کے تحت زیادہ تر ادبی اور ہنری ملکیت یعنی حق نشر (Copy Right)پر بحث کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر مقالے میں اس موضوع کا تاریخی پس منظر، فقہی اور قانونی نظریات پر توجہ دی گئی ہے۔ مغربی دنیا میں اس موضوع کے وسیع پہلوؤں پر توجہ دی گئی ہے۔ زیر بحث مسئلہ متقدمین کی فقہی کتب میں بالکل ذکر نہیں ہوا ہے اور سب متاخرین نے بھی اس مسئلہ پر گفتگو نہیں کی ہے۔ اس لئے ضروری ہے استدلالات کو مضبوط بنانے کے لئے چند بنیادی اور کلیدی اصطلاحات کو بیان کیا گیا ہے جن میں حق، مال، ملکیت، معنوی یا فکری حق جیسی اصطلاحات شامل ہیں۔ اس کے بعد ان حقوق کی خصوصیات ذکر کی گئی ہیں اور پھر ان کی اقسام کو بیان کیا گیا ہے۔

Syed Hasnain Abbas Gardezi. (2016) فکری اور معنوی مالکیت (کاپی رائٹ) ( ایک فقہی تحقیق), Noor-e-Marfat, Volume 07, Issue 04.
  • Views 880
  • Downloads 107