THE IMPORTANCE AND MERIT OF ENDOWMENT (WAQF) IN ISLAM

Abstract
دین اسلام میں وقف امضائی احکام میں سے ہے کیونکہ وقف کی رسم اسلام سے پہلے بھی مختلف اقوام میں مختلف شکلوں میں جاری تھی۔ قرآن میں کلمہ وقف موجود نہیں، لیکن عمل صالح، تالیف قلوب، تعاون، نیکی واحسان سے متعلق بعض آیات ، وقف کا مصداق بن سکتی ہیں۔ اسی طرح رسول اللہ ؐ اور ائمہ معصومین ؑ کی سیرت اور قول و فعل سے بھی وقف کی اہمیت اُجاگر ہوتی ہے جس کو سامنے رکھتے ہوئے فقہا نے وقف سے متعلق بہت سے احکام ذکر کئے ہیں۔ اسلام میں سب سے پہلا وقف خود پیغمبر اکرم ؐ نے مخریق نامی نومسلم شخص کے باغات کی صورت میں کیا تھا۔ اس کے بعد اہل بیت اطہار ؑ میں سے امام علی ؑ، حضرت فاطمہ ؑ اور دوسرے ائمہ اہل بیت ؑکے بہت سے موقوفات کا تذکرہ تاریخ میں ملتا ہے ۔ اسی طرح کتب حدیث میں بھی وقف سے متعلق احادیث اور احکام نقل ہوئے ہیں جو فقہ اسلامی میں وقف کے مقام کو واضح کرتے ہیں۔اس مقالہ میں وقف کی اہمیت اور فضیلت کو رسول اللہؐ اور ائمہ اہل بیت ؑ کی سیرت اور اقوال کی روشنی میں اُجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Syed Rameez-ul-Hasan Mosavi. (2018) اسلام میں وقف کی اہمیت اور فضیلت, Noor-e-Marfat, Volume 09, Issue 02.
  • Views 2436
  • Downloads 311

Article Details

Journal
Volume
Issue
Type
Language
Received At
Accepted At