A STUDY OF THE CREATION OF HUMAN BEING (IN THE LIGHT OF NAHJ-AL-BALAGHAH)

Abstract
اللہ تعالیٰ نے جب انسان کو پیدا کیا تو اپنے آپ کو احسن الخالقین کہا۔لہذا اللہ تعالیٰ کی اس احسن تخلیق کی خلقت کے متعلق اس مقالہ میں کلام امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نہج البلاغہ سے چند اقتباسات پیش کئے جائیں گے۔اس طرح کہ نہج البلاغہ سے خلقت انسان کے تخلیقی مراحل کو بیان کیا جائے گا تاکہ اولین انسان کی تخلیق میں جو اشیا کار فرما ہوئی ہیں وہ واضح ہوجائیں ۔ اس کے بعدباقی تمام انسانوں کی تخلیق کے متعلق بیان کیا جائے گا۔ اس طرح کہ رحم مادر کے اندر انسانی وجود کی تشکیل اور اس کے ارتقاء کے مختلف مرحلے بیان کیے جائیں گے، جن سے پتہ چلتاہے کہ رب کائنات کا نظام ِربوبیت اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ بطنِ مادر کے اندر بھی جلوہ فرماہے ۔ ماں کے پیٹ میں بچے کی زندگی کے نقطہء آغاز سے لے کر اس کی تکمیل اور تولد کے وقت تک پرورش کا ربانی نظام انسان کو مختلف تدریجی اورارتقائی مرحلوں میں سے گزار کر یہ ثابت کردیتا ہے کہ انسانی وجود کی داخلی کائنات ہو یا عالم ِ ہست وبود کی خارجی کائنات ،ہرجگہ ایک ہی نظام ربوبیت یکساں شان اورنظم واصول کے ساتھ کارفرماہے ۔نہج البلاغہ کے بیان کردہ ارتقاء کے مراحل کی تصدیق بھی آج جدید سائنسی تحقیق کے ذریعے ہوچکی ہے ۔ اس کے ساتھ ثبوت کے طور پر قرآن مجید سے آیات بھی پیش کی جائیں گی۔

Roshan Ali, Dr. Naheed. (2016) انسان کی خلقت کا مطالعہ نہج البلاغہ کی روشنی میں , Noor-e-Marfat, Volume 07, Issue 03.
  • Views 933
  • Downloads 104

Article Details

Journal
Volume
Issue
Type
Language
Received At
Accepted At