FAMOUS RELIGIOUS AND EDUCATIONAL INSTITUTIONS OF THE MECCAN PERIOD (A HISTORICAL REVIEW)

Abstract
اسلام کے آغاز کے ساتھ ہی تعلیم و تعلم کی بنیاد پڑ چکی تھی۔ خاص طور پر مکی زندگی میں پیغمبراسلامﷺ نے ایک خاص گروہ تیار کیا جو آپ کے مشن اور پیغام کی مسلسل تبلیغ میں مصروف رہا۔اس وقت چند ایک مشہور درسگائیں تھیں جن میں درسگاہِ بیت فاطمہ بنت خطاب، درسگاہِ دارارقم، درسگاہِ مسجد بنی زریق، درسگاہِ مسجد قباء، درسگاہِ نقیع الخضمات، مسجد نبوی کی مرکزی درسگاہ اور بہت سی خانگی درسگائیں اہم ہیں ۔ مکی ومدنی دینی درسگاہیں بھی اُسی سلسلے کی کڑی تھیں۔ چونکہ دینِ اسلام کی تبلیغ و ترسیل کےلئے لوگوں کا باشعور ہونا ضروری تھا۔ اگر تعلیم وتعلم کو فوقیت نہ جاتی تو لوگوں کا اتنی جلدی تربیت یافتہ ہونا محال تھا۔ پھر باضابطہ تعلیم اور تبلیغ دین کےلئے اداروں کا قیام بھی ضروری تھا لہٰذ ا مکی دور میں جہاں تبلیغ دین کے عملی جدوجہد ہمیں نظر آتے ہیں وہی اُس جدوجہد کو بڑھاوا دینے کےلئے افراد اور ادارے بھی قائم کئے گئے ہیں۔ ہم مکی اور مدنی زندگی کی دینی درسگاہوں کو تبلیغ دین کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں۔

Muhammad Hamza. (2017) مکی زندگی کی مشہور دینی و علمی درس گاہیں ایک تاریخی جائزہ, Noor-e-Marfat, Volume 08, Issue 2.
  • Views 1071
  • Downloads 104

Article Details

Journal
Volume
Issue
Type
Language
Received At
Accepted At